روسی اثاثوں کو یوکرین کو دینا ڈکیتی ہے، سرگئی لاؤروف
روسی اثاثوں کو منجمد اور یوکرین کو دیئے جانے یورپی یونین کی تجویز کو سرگئی لاؤروف رجہ نے ڈکیتی قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الجزائر کے اپنے دورے کے اختتام پر کہا ہے کہ روس کے زر مبادلہ کے ذخائر کو منجمد اور اسے یوکرین کی تعمیرنو کے لئے اس ملک کے حوالے کئے جانے پر مبنی یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل کی تجویز ڈکیتی ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو میں روس پر یوکرین کی جنگ کے تاوان کی ادائیگی کے بارے میں کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ روسی زر مبادلہ کے ذخائر کو منجمد کریں اور ان رقوم کو یوکرین کی تعمیرنو پر صرف کریں ۔
واضح رہے کہ یورپی یونین اور ان سے وابستہ ملکوں نے اپنے بینکوں میں موجود روس کی رقوم منجمد کر دی ہیں۔ روس کے اعلان کے مطابق منجمد کئے جانے والے اثاثوں کا تخمینہ تقریبا تین ہزار ارب ڈالر اور چھے سو ارب ڈالر سے زائد کی مالیت کا سونا شامل ہے۔