May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا میں بھی کورونا پھیلنے کی تصدیق

شمالی کوریا میں بھی کورونا پھیلنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی تصدیق کے بعد ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون کے فرمان پر عمل میں آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں بخار میں مبتلا مریضوں سے لئے گئے نمونوں کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس اومیکورون کا سب ویریئنٹ پایا گیا ہے ۔

اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنے لوگوں میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا میں کورونا پھیلنے کی خبر آئی ہے۔

خیال رہے کہ دو ہزار انیس کے اواخر اور بیس کے آغاز میں دنیا میں کورونا وبا پھیلنے کا آغاز ہونے کے بعد سے ہی شمالی کوریا کی حکومت نے سرحدوں کی ناکہ بندی کردی تھی اور وہاں سے کورونا پھیلنے کی کوئی خبر نہیں آئی تھی ۔

ٹیگس