May ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • روس یوکرین کے گندم کی برآمدات نہیں روکے گا

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے ماسکو کے خلاف کئے جانے والے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ روس، یوکرین کے گندم کی برآمدات کو روک رہا ہے۔

روس کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ یوکرین کے گندم کی برآمدات روکنے کے بارے میں کئے جانے والے سارے دعوے صرف قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی برآمدات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور مسائل صرف اس بنا پر پیدا ہوئے ہیں کہ یوکرینی فوج نے بندرگاہوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ 

ماریا زاخا رووا نے کہا کہ روس نے انسان دوستانہ بنیادوں پر یوکرین کے گندم کی برآمدات اور غذائی اشیا کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین گندم اور مکئی کے دانے برآمد کرنے والا دنیا ایک اہم ملک ہے۔ یوکرین جنگ کے بعد ان اشیا کی برآمدات میں کمی کے بارے میں پیدا ہونے والی تشویش کی بنا پران اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے

ٹیگس