اسرائیلی طیاروں کے خلاف آئرن ڈوم سسٹم کی کارروائی
May ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
اسرائیل کے عبری ذرائع نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم نے غلطی سے اسرائیل کے ہی جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
صیہونی ذرائع اب تک بارہا آئرن ڈوم سسٹم کے ناکام ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں ۔
عبری ذرائع کے حوالے سے روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کے بعد لوگوں سے پناہ گاہوں میں چھپنے کو کہا گیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ آئرن ڈوم سسٹم کی غلط شناخت کا نتیجہ ہے۔
وائی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم اسرائیل کی فضائیہ اس واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔
اس سلسلے میں صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم کی غلط شناخت کی بنا پر اسرائیل کے جنگی طیارے پر میزائل حملہ ہوا جس کی بنا پر جنگی صورت حال پیدا ہوگئی اور خطرے کا سائرن بجنے لگا۔