May ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • اٹلی میں نیٹو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

اٹلی کے عوام نے ملک کے مختلف بڑے شہروں میں ایک بار پھر نٹیو مخالف مظاہرے کئے ہیں

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ہزاروں عوام نے دارالحکومت روم کی اہم سڑکوں پرنکل کر نیٹو کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ۔

مظاہرین نیٹو کی جارحارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے اوراس ملک میں قیام امن کا مطالبہ کررہے تھے ۔

اٹلی کی حکومت نے چند روز پہلے یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی تیسری کھیپ روانہ کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ 

 اٹلی کے مظاہرین نے یوکرین کے  لئے مزید ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کے اس ملک کے وزیراعظم ماریو ڈراگی کے اقدام کی مذمت کی ۔

بعض مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر سوئیڈن اور فنلینڈ کی رکنیت کی درخواست پرنیٹو کے اقدامات پرتنقید کی گئی تھی۔   

اٹلی کے مظاہرین اس سے پہلے بھی نیٹو سے اپنے ملک کے باہرنکلنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔  

ٹیگس