May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran

چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریئل میڈرڈ نے لیور پول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔

پیرس میں ہونے والے چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریئل میڈرڈ نے 14 واں ٹائٹل حاصل کیا جبکہ لیورپول ساتویں مرتبہ یہ خواب پورا کرنے میں ناکام رہا۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے وینیشیئس جونیئر کے گول نے میچ میں اہم کردار ادا کیا اور فتح کا راستہ ہموار کیا۔

میچ سے پہلے ہی ریئل میڈرڈ کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا تھا اور فیصلہ کُن لمحہ 59 منٹ بعد اس وقت آیا جب وینیشیئس نے گول کیا۔

لیورپول اب تک چھ مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکا ہے اور آخری مرتبہ اس نے یہ کپ سنہ 2018 تا 2019 کے سیزن میں اٹھایا تھا۔ محمد صلاح جو سنہ 2018 میں ریئل میڈرڈ کے خلاف فائنل میں انجری کے باعث میچ سے باہر ہو جانے کا بدلہ لینا چاہتے تھے، اپنی خواہش پوری نہ کر سکے، حریف ٹیم کے گول کیپر نے انکے 3 یقینی گولز روکے۔

دوسری جانب کارلو اینسیلوٹی چوتھی مرتبہ چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتنے والے تاریخ کے پہلے کوچ بن چکے ہیں۔

ٹیگس