نائیجیریا، چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر دہشتگردانہ حملہ، 50 ہلاک
Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد مارے گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو کے کیتھولک چرچ میں فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس نے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بوهاری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔