صیہونی وزیر جنگ کا نیا شوشہ، امریکا کے ساتھ بنا رہا دفاعی سسٹم
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ امریکی سربراہی میں اسرائیل، مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گانٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل، امریکہ کی قیادت میں "مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد" تشکیل دے رہا ہے۔
صیہونی وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی قیادت میں فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز نے آج پیر کے روز کہا کہ صیہونی حکومت، امریکہ کی قیادت میں "مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد" تشکیل دے رہی ہے۔
جیروزلم پوسٹ کے مطابق، گانٹز نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت امریکی حمایت یافتہ علاقائی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سسٹم نے اس سے پہلے ایرانی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے.
پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیر جنگ نے نام نہاد "مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد" کی رونمائی کی اور کہا کہ اس طرح کا دفاعی تعاون امریکہ سے وابستہ عرب ممالک کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران، میں نے پینٹاگون اور امریکی انتظامیہ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ایک وسیع تر پروگرام کی قیادت کی ہے جو اسرائیل اور خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرتا ہے۔
گانٹز نے اس منصوبے کی پیشرفت کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو تل ابیب کے منصوبوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: "یہ منصوبہ اب کام کر رہا ہے اور اس نے اسرائیل اور دیگر ممالک پر حملہ کرنے کی ایران کی کوششوں کو کامیابی کے ساتھ روکنا ممکن بنایا ہے۔
گانٹز کے بیان میں پارٹنر ممالک کا نام نہیں لیا گیا اور نہ ہی ناکام حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔