Jun ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے کنگ اسٹینڈنگ میں ڈلچ روڈ پر واقع مکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو جائے دھماکا پر ہی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان میں دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

زور دار دھماکے کے بعد مکان میں شدید آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے مذکورہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ قریب واقع دیگر کئی مکان اور قریب کھڑی کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس