روس میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے، 3 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i407828-روس_میں_یکے_بعد_دیگرے_کئی_دھماکے_3_افراد_ہلاک
روس میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۳:۳۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روس میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب روس کے شہر «بلگورود» میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے  نتیجے میں اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

دوسری جانب ترکی کے ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کے ایک سو تئیسویں دن روسی فوج یوکرین کے ایک اور شہر«لیچیانسک» کا کنٹرول حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔