Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی وزارت جنگ کی دس حساس خفیہ اطلاعات لیک

صیہونی میڈیا نے خبردی ہے کہ حالیہ دو مہینوں میں ایران مخالف اسرائیل کی سیکورٹی سرگرمیوں سے متعلق نو خفیہ اور حساس اطلاعات فاش ہوچکی ہیں اور اسے انٹیلیجنس کی شکست سے تعبیر کیا گیا ہے

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل  کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو ابھی حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات اور سیکورٹی سرگرمیوں سے متعلق دس خفیہ اور حساس اطلاعات لیک ہوئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لئے اس خطرناک سیکورٹی واقعے کے بعد صیہونی وزیرجنگ بنی گانٹز نے اس کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
صیہونی ٹی وی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق ایسا نظرآتا ہے کہ مصر میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف فیاض الرویلی کے ساتھ صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف آویوکوخاوی کے درمیان خفیہ اجلاس کے موضوعات بھی لیک ہونے والی اطلاعات میں شامل ہیں ۔
دراین اثنا صیہونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ترجیح ، یہ پتہ لگانا ہے کہ یہ اطلاعات کہاں سے لیک ہو رہی ہیں اور ان کی اصلی تشویش یہ ہے کہ ان واقعات سے مستقبل میں صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور جاسوسی کارروائیوں کے عمل کو نقصان پہنچےگا ۔

ٹیگس