امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب، تاریکی میں بائیڈن کا آخری تیر
امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے اسرائیل، سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک کا دورہ کرنے والے ہیں ۔
روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ اور امریکہ میں تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں شدید اضافے اور امریکی عوام کی نکتہ چینی کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا حالانکہ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ جمال خاشقچی کے قتل کی وجہ سے سعودی عرب کا دورہ نہیں کریں گے لیکن اب انہوں نے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا تاہم وہائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اپنے اس دورے میں بن سلمان سے علیحدگی میں ملاقات نہیں کریں گے بلکہ بن سلمان ایک وفد کی صورت میں بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو سعودی عرب کا دورہ کرنے پر مجبور کیا اوراس طرح انہوں نے تاریکی میں ایک تیر پھینکا ہے اور اب یہ دیکھنا ہے کہ تیر اپنے نشانے پر لگتا ہے کہ نہیں۔