Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • کینیا میں فوجی مشقوں کے دوران وائٹ فاسفورس مواد کا استعمال

برطانیہ کی فوج نے کینیا میں فوجی مشقوں کے دوران ممنوعہ وائٹ فاسفورس مواد کا استعمال کیا ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج نے کینیا میں اپنی فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے ان فوجی مشقوں میں ممنوعہ ہتھیاروں منجملہ وائٹ فاسفورس مواد کے استعمال کو قانونی قرار دیا ہے۔

کینیا اور برطانیہ نے حال ہی میں فوجی تعاون بڑھانے کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔ کینیا میں فوجی مشقیں کرنے والے برطانوی فوجی یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر نے دعوی کیا ہے کہ کینیا اور برطانیہ کے فوجی، ایسے ہتھیاروں کو جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن کا استعامل نہیں ہوا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے تعلق سے برطانیہ بدترین ریکارڈ کا حامل ہے۔

برطانوی فوج کی جانب سے وائٹ فاسفورس مواد کے استعمال کو ایسی حالت میں قانونی قرار دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس مواد کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برطانیہ کی فوج نے کینیا میں فوجی مشقوں کے دوران ایک علاقے کو نذر آتش کردیا تھا۔

ٹیگس