Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکا نے دنیا میں بغاوتوں کا اعتراف کر لیا!

امریکا کے سابق قومی سیکورٹی کے مشیر کی جانب سے دوسرے ممالک میں بغاوت کرائے جانے کے اعتراف کی وینیزویلا نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ونیزوئیلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جان بولٹن کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا، وینیزویلا میں نہ صرف بغاوت کرانا چاہتا ہے بلکہ وہ فوجی  حملے کے بھی درپئے تھا۔

وینیزویلا کی پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے امریکا کی جانب سے وینیزویلا سمیت لیٹن امریکا کے کئی ممالک میں بغاوت کرانے کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب وہاں کے پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک میں بغاوت کرانے کے بارے میں امریکا کی قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن کا اعتراف، کوئی اتفاق نہیں ہے بلکہ یہ امریکا کی  خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

جان بولٹدن 2018 سے 2019 کے درمیان امریکا کے قومی سیکورٹی کے مشیر تھے۔

کچھ دن پہلے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کے دور میں دنیا کے کچھ ممالک میں امریکا کی جانب سے متعدد بغاوتیں کرائی گئیں۔ جن ممالک میں امریکا کی جانب سے بغاوت کرائی گئی تھی ان میں سے ایک لیٹن امریکا کا ملک وینیزویلا بھی شامل تھا۔

ٹیگس