Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • روس کے اینٹی ایر کرافٹ نے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں  کو نشانہ بنایا

اسرائیل کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ 2 ماہ قبل روس کے اینٹی ایر کرافٹ نے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گانٹز نے اعتراف کیا کہ  مئی کے مہینے میں اسرائیل کے جنگی طیارے اس وقت روس کے اینٹی ایر کرافٹ کا نشانہ بنے جب وہ شام پر حملہ کر رہے تھے۔

اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گانٹز نے یہ اعتراف ایسے میں کیا کہ ہے کہ جب چند روز قبل روس کی وزارت قانون نے اس ملک کی عدلیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس ملک میں یھودی کمپنی کی سرگرمیوں کو روک دے۔ اس لئے کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کمپنی روس کی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

عدالت اس حوالے سے کل بروز جمعرات اس مقدمے کا جائزہ لے گی۔  

ٹیگس