Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین: حیفا میں وسیع آتشزدگی

فلسطینی ذرائ‏ع نے مقبوضہ فلسطین میں واقع شہر حیفا میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کی خبـر دی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں تین رہائشی مکانات  اور کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر کنٹرول پانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ  اور امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق آگ کے شعلے کافی بلند ہیں۔

ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

ٹیگس