Jul ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  •  کمترین وقت میں کے ٹو سرکرکے عالمی ریکارڈ

نیپالی کوہ پیماؤں نے کمترین وقت میں کے ٹو سرکرکے عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دو نیپالی کوہ پیماؤں نے آٹھ ہزار چھے سو گیارہ میٹر اونچی دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کے ٹو کو پندرہ گھنٹے سے بھی کم وقت میں سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق نیپالی کوہ پیما تسیرنگ شیرپا نے بیس کیمپ سے بارہ گھنٹے بیس منٹ میں اور دوسری نیپالی کوہ پیما منگما، ڈیوڈ شیرپا نے چودہ گھنٹے بائیس منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
بتایا گیا ہے کہ نیپالی کوہ پیما تسیرنگ شیرپا نے بدھ کی شام چار منٹ پر کے ٹو چوٹی کی جانب سفر شروع کیا اور جمعرات کی صبح چار بجکر پچاس منٹ پر انھوں نے چوٹی سر کر لی ۔
تسیرنگ شیر پا کے ساتھی کوہ پیما منگما شیرپا نے بتایا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی نے بارہ گھنٹے اور بیس منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ نیپالی ٹیم کے دوسرے تین رکن، پاسنگ نامگل، پیمبا شیرپا اور جیت بہادر شیرپا نے بھی جمعرات کی صبح کے ٹو کو سر کر لیا۔

ٹیگس