Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ; نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 ہلاک 41 زخمی

تھائی لینڈ میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑی جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی صوبہ چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 4 خواتین اور 9 مرد ہیں جن کی لاشیں دروازے، بیت الخلا اور ڈی جے بوتھ کے پاس ملیں۔ سب لوگ مقامی شہری ہی تھے۔

کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔ بتایا جاتا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت اور رقص و موسیقی کے شور کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا ہے چونکہ لوگ نشے اور شور شرابے کی وجہ سے مشکل کو محسوس بروقت محسوس کرنے میں ناکام  رہے۔

انٹرنیٹ پر واقعے کی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں لوگ چیختے چلاتے کلب سے باہر بھاگ رہے ہیں اور ان کے کپڑوں میں آگ لگی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

پولیس نے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 2009 میں بھی بنکاک میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس