امریکہ میں پولیس گردی کا نیا ریکارڈ
Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں دو ہزار بائیس میں ہونے والے قتل کا ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کے تشدد کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی پولیس اہلکاروں ںے گذشتہ سات ماہ کے دوران سات سو سے زائد افراد کا قتل کیا ہے اور دو ہزار تیرہ کے بعد یہ ایک ریکارڈ ہے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار تیرہ کے بعد صورت حال ایسی بنی رہی کہ امریکہ میں کسی سفید فام شہری کے قتل کے مقابلے میں امریکی پولیس کے ہاتھوں کم از کم تین سیاہ فام شہریوں کا قتل ہوا ہے۔
امریکہ کے اڑتالیس شہروں میں سیفد فام شہریوں کے قتل کے مقابلے میں سیاہ فام شہریوں کی تعداد کہیں زیادہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ سے دو ہزار بائیس تک امریکی پولیس کے ہاتھوں اٹھانوے فیصد سے زائد قتل کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔