Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran

تائیوان کی وزارت خارجہ نے چین کے ایک ملک دو نظام کے نظریے کو مسترد کردیا ہے۔

تائیوان کی وزارت خارجہ کی ترجمان "جوان او" نے جمعرات کو اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تائیوان کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق، "تائیوان کا معاملہ اور نئے دور میں چین کے ساتھ اتحاد" عنوان کے تحت بیجنگ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے کہ جس میں درج ہے کہ چین ایک ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور تاریخ اور قانون بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ 

اس رپورٹ میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ تائیوان کبھی بھی ایک علیحدہ ملک نہیں رہا ہے۔ چین کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تائیوان کو چین سے الگ کیا جانا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورے کے بعد چین اور تائیوان کے درمیان اختلافات نے زور پکڑ لیا ہے۔ چین نے بھی جوابی اقدام کے تحت تائیوان کے اطراف میں وسیع فوجی مشقیں شروع انجام دی ہیں۔ چین نے تائیوان کی انتظامیہ اور امریکہ کو علیحدگی پسندانہ اقدامات اور خیالات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

ٹیگس