Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran

فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان گیمی 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق طوفان کے ٹکرانے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ٹرینیں اور فیری سروس معطل ہے جبکہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
سمندری طوفان گیمی کو 8 برس میں تائیوان کا سب سے طاقتور طوفان کہا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے طوفان گیمی تائیوان کے بعد اب چین کے صوبے زنجیانگ اور فوجیان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ٹیگس