Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • کیا شمالی کوریا کے حکمراں شدید بیمار ہیں؟

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی بہن کٹ یو جونگ نے بتایا کہ ان کے بھائی کو اس وقت بخار کی شکایت ہے اور ان کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: انہوں نے الزام لگایا کہ جنوبی کوریا جان بوجھ کر شمالی کوریا میں کورونا وائرس پھیلا رہا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کے کچھ شہریوں نے بخار کی شکایت کی ہے جن میں ملک کے حکمراں کم جونگ ان بھی شامل ہیں۔

وہیں حکمراں کم جونگ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ملک نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی ہے جس کی وجہ سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا لی گئی ہے۔

اس ملک کے سرکاری ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 74 ہے۔ ہنگامی حالت ختم کر دی گئی ہے لیکن کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ وبا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ شمالی کوریا نے 12 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس ملک میں پہلا کورونا مریض پایا گیا ہے۔ اس وقت کم جونگ ان نے اس مرکز کا دورہ کیا جو کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ شمالی کوریا کی کل آبادی 25 ملین ہے۔ اس ملک نے کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی اپنی سرحدیں سیل کر رکھی تھیں۔

ٹیگس