Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  •  زیلنسکی نے دھمکی دیدی، زاپوریژیا بجلی گھر میں روسیوں کو نشانہ بنایا جائیگا

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دھمکی دی ہے کہ زاپوریژیا بجلی گھر اور یا اس کے باہر موجود روسی فوجی یوکرینی فوجیوں کے نشانے پر ہیں۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کو نشانہ بنانے والے روسی فوجیوں اور یا اس بجلی گھر کو  اپنے کنٹرول میں لینے والے روسی فوجیوں کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ وہ ہماری فوج کے خصوصی دستوں کے اہلکاروں کے نشانے پر رہیں گے۔

انھوں نے اسی طرح روسی جوہری صنعتوں کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دعوی کیا کہ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر میں موجود تمام روسی فوجیوں اور یا ان کی مدد کرنے والے اہلکاروں پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر جو یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر شمار ہوتا ہے، یوکرین کی تقریبا بیس فیصد بجلی فراہم کرتا ہے۔

حکومت یوکرین کا دعوی ہے کہ روس، کیف کے زیر کنٹرول علاقوں کی بجلی منقطع کر کے اس بجلی گھر کو کریمیا سے، جو روس کے کنٹرول میں ہے، متصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یوکرین کا یہ ایٹمی بجلی گھر اس وقت روس کے کنٹرول میں ہے جبکہ اس بجلی گھر کو یوکرین کے ایٹمی ماہرین چلا رہے ہیں۔

اس بجلی گھر پر جمعرات کو دوسری بار حملہ ہوا ہے جبکہ اس بار بھی کیف اور ماسکو کی جانب سے اس حملے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس