Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • کسپرسکی کمپنی کی مالک اور سابق مینیجر ناتالیا کسپرسکی (فائل فوٹو)
    کسپرسکی کمپنی کی مالک اور سابق مینیجر ناتالیا کسپرسکی (فائل فوٹو)

اینڈرائڈ اور آئی فون کے موبائل فون، ٹیب یا دیگر آلات کو مغربی ممالک کبھی بھی بند کرسکتے ہیں، یہ بات کا انکشاف کسپرسکی کمپنی کی سابق خاتون مینیجر نے ایک انٹرویو میں کیا۔

ناتالیا کسپرسکی، دنیا کے مشہور اینٹی وائرس سافٹ وئیر کسپرسکی کی بانی اور سابق مینیجر ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ روس پر مغربی پابندیوں کے زیر اثر اگر مغربی ممالک چاہیں تو روس میں چلنے والے  نہ صرف آئی فون بلکہ اینڈرائڈ آلات کو بھی بند کر سکتے ہیں۔

کسپرسکی نے مزید کہا کہ اس حوالے سے روس کو زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیے، یہ وہ خطرہ  ہے جس کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں۔ یہ سائبر وار ہے، سارے اینڈرائڈ سے چلنے والے آلات اور ڈیوائسز کو بند کیا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس