Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ کو تاریخ کی بدترین خشک سالی اور قحط کا سامنا

شدید گرمی اور بارشوں میں کمی کے بعد جنوب مغربی برطانیہ میں خشک سالی کا اعلان کردیا گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق برطانیہ کی ماحولیاتی ایجنسی نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں خشک سالی کا نوے سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
مذکورہ ایجنسی نے دو ہفتے قبل جنوبی، جنوب مشرقی، مشرقی اور وسطی برطانیہ کو بھی قحط زدہ قرار دے دیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق اگرچہ پچھلے دو ہفتے کے دوران برطانیہ میں بارشیں ہوتی رہی ہیں لیکن بارشوں کا تناسب اتنا نہیں کہ طویل مدت سے جاری قحط سالی کا ازالہ ہوسکے۔
برطانیہ میں طویل عرصے سے جاری خشک سالی کے باعث سن دوہز بائیس میں دریاؤں میں اور ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ پچھلے پانچ ماہ کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے اور بارشوں میں کمی کی وجہ سے برطانیہ میں بہنے والے کم سے کم تیرہ دریاؤں کا پانی اب تک کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین ماحولیات اس صورتحال کا انیس سو چھیتر کی خشک سالی سے موازنہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس