Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین، ایک اور اسرائیلی فیکٹری میں آتشزدگی

ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونیوں کی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

عرب اور صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی صبح کو مقبوضہ غرب اردن میں واقع نیتسالی شالوم صنعتی مرکز میں آگ لگ گئی جو بہت تیزی سے پھیل گئی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بھی اس واقعے کی فوٹیج جاری کی ہے۔ زہریلی گیس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ صیہونی انتظامیہ اب تک مالی اور جانی نقصان کی تفصیلات اور رپورٹ دینے سے گریز کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران مقبوضہ سرزمینوں میں اس نوعیت کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ٹیگس