Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا میں مل فائر نے تباہی مچا دی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مل فائر کے نام سے پھیلنے والی طوفانی آگ نے سیکڑوں ہیکٹر اراضی کو جلا کر راکھ اور ہزاروں لوگو ں کو گھربار چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا  کے محکمہ فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ جمعے کو سن فرانسسکو سے شروع ہونے والی مل فائر نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور چھے سو بیس ہیکٹر زرعی اراضی اور جنگلات جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

مل فائر نے سیکڑوں گھروں اور رہائشی عمارتوں کو بھی جلا کر راکھ کردیا ہے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر چہ مل فائر پر قابو پالیا گیا ہے تاہم شمال مغربی ویڈ سٹی میں لگنے والی طوفانی آگ کا سلسلہ جاری ہے جو تیز ی سے پھیلتی جارہی ہے۔
پچھلے چند روز کے دوران کیلی فورنیا کے جنگلات میں  لگنے والی تیسری بھیانک آگ ہے جو گرمی کی شدت کی وجہ سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ریاست میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگس