لز ٹرس برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز
Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئیں۔
لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کو اسکاٹ لینڈ کے بالمور قصر شاہی میں ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد وہ باضابطہ ملک کی نئی وزیر اعظم بن گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے بورس جانسن کے مستعفی ہونے کے بعد لز ٹرس کو حکومت بنانے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔
چھپن برس کی لز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے لز ٹرس اور رشی سونک کے درمیان سخت مقابلہ تھا لیکن انہوں نے رشی سونک کے ساٹھ ہزار تین سو ننانوے ووٹوں کے مقابلے میں، اکیاسی ہزار تین سو چھبیس ووٹوں سے یہ دوڑ جیت لی اور برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم بن گئیں ۔