Sep ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ سے خار کھائے ارجنٹائن میں ملکہ کی موت پر خوشی (ویڈیو)

ارجنٹائن کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان نے ملکہ برطانیہ کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ آخرکار ملعونہ ملکہ مر ہی گئی، بوڑھی آخر کارجہنم میں پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ارجنٹائن کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان نے ملکہ برطانیہ کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ آخرکار لعنتی ملکہ مر گئی، بوڑھی آخرکار واصل جہنم ہوئی۔

یاد رہے کہ فاک لینڈ جزائر پر انگلینڈ اور ارجنٹائن میں تاریخی اختلافات رہے ہیں۔ 1982ء میں ارجنٹائن نے اپنے ساحل سے 400 کلومیٹر دور فاک لینڈ پر حملہ کرکے اس جزیرہ پر قبضہ کی کوشش کی تھی۔ یہ جنگ 84 روز جاری رہی جس میں 255 برطانوی اور 649 ارجنٹائنی فوجی مارے گئے۔

10 ہفتے جاری رہنے والی اس جنگ میں ارجنٹائن کو شکست ہوئی تھی۔

 

ٹیگس