برطانیہ، ایک چرچ سے 100 سے زائد بچوں کی لاشیں برآمد
Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
برطانیہ کے ویلز علاقے میں واقع ایک قدیمی چرچ کی کھدائی میں سو سے زیادہ بچوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔
ایک تہائی ڈھانچوں کا تعلق چار سال سے کم عمر بچوں سے بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ان بچوں کی موت اور انہیں سینٹ سیویئرز چرچ میں دفن کرنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
برطانیہ کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھانچوں میں چھید اور تیز دھار آلات کے نشانات بھی ملے ہیں۔
آثار قدیمہ کے ماہرین نے ویلز علاقے میں واقع اس چرچ میں ملنے والے انسانی ڈھانچوں کو کم از کم چھے سو سال پرانا قرار دیا گیا ہے۔ اس عجیب و غریب قبرستان کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل کینیڈا اور آئرلینڈ میں بھی ایسی اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا جس میں سے سیکڑوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔