Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • اب روبوٹ بھی ہنسا کریں گے

اب لطیفوں پر روبوٹ بھی ہنسا کریں گے۔

جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے روبوٹ سائنس کے ماہرین کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ انسانوں سے روبوٹوں کی مشابہت بڑھانے کے لئے انہیں لطیفوں پر ہنسنا بھی سکھا یا جارہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق روبوٹوں میں لطیفوں کو سمجھنے اور انسانوں کی طرح ردعمل ظاہرکرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جارہا ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی کے انٹیلی جنس سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوشی ایٹ پروفیسرڈاکٹر کوجی انوئی نے کہا ہے کہ گفتگو کا مطلب کسی بات کا جواب دینا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار بھی شامل ہوتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ماہرین روبوٹوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں کب، کس بات پر اور کس طرح ہنسنا ہے۔ کیوٹو یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روبوٹ کو صحیح طریقے سے ہنسنا سکھانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس