Jan ۲۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کا ایک اور کارنامہ، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور الیکٹرانک جنگ کے لئے تیار

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور الیکٹرانک جنگ سے مستفید ہو رہی ہے اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سحر نیوز/ ایران: میجر جنرل محمد باقری نے مغربی ایران  میں جاری فوجی مشقوں اپنے خطاب میں ایرانی  فوجی دستوں کی تعریف کی اور کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج حملے کے تمام شعبوں میں شاندار نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری

جنرل محمد باقری نے ایرانی مسلح افواج کی مشقوں کی ضرورت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس الیکٹرانک جنگ کے میدانوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری تیاری ہے، اور فوجی دستے مطلوبہ اور مناسب طریقے سے قوم کی سلامتی یقینی بنا رہے ہيں۔

 

ٹیگس