Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • بن سلمان کے دورے کے خلاف لندن میں مظاہرہ

سیکڑوں لوگوں نے سعودی ولیعہد کے مجوزہ دورہ برطانیہ کے خلاف ، لندن میں مظاہرہ کیا ہے۔

لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکن، آل سعود حکومت کے مخالفین کے علاوہ ، بڑی تعداد میں  برطانوی شہری بھی شریک تھے۔

سعودی ولیعہد بن سلمان، سرکاری دعوت پر، ملکہ ایلزیتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچے ہیں۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کا بائیکاٹ کرو، خاشقجی کو انصاف دو، یمن کی جنگ بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین، آل سعود مردہ باد اور بن سلمان مردہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ معروف صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں ، ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں ، سعودی عرب کے انیٹیلی جینس اہلکاروں نے قتل اور ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کچرے میں ڈال  دیا تھا ۔  لندن میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے سعودی عرب میں شہری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی گرفتاریوں اور انہیں سزائیں دیئے جانے کی بھی مذمت کی۔

ٹیگس