Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ایمازون جنگلوں کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے

ایمازون جنگلوں میں گذشتہ نو مہینے کے دوران بہتر ہزار بار آگ لگ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کے جتنے واقعات گذشتہ نو مہینے میں دیکھے گئے ہیں اتنے حادثات گذشتہ سال کے پورے بارہ مہینے میں پیش نہیں آئے تھے۔ ماحولیاتی کارکنوں نے موجودہ ریکارڈ کو ایک غمناک صورتحال قرار دیا ہے۔ برازیل کی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کی ابتدا سے اب تک سیٹلائٹ سے لی جانے والی معلومات کے مطابق پچھتر ہزار پانچ سو بانوے آتش زدگی کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ سن دو ہزار اکیس میں مجموعی طور پر پچھتر ہزار نوے واقعات دیکھے گئے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران، ایمازون جنگلوں کی تباہی کی رفتار میں پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ سال پورٹوریکو جتنے بڑے ملک یعنی نو ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل جنگلات تباہ ہوچکے ہیں ۔

باخبر ذرائع کے مطابق، برازیل کے موجودہ صدر بولسونارو نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے، تب سے لیکر اب تک غیرقانونی زراعت اور زمین ہڑپ کرنے والے افراد کی جانب سے جنگلوں کی کٹائی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ بولسونارو کے انکار کے باوجود، برازیل میں ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں کے لئے مقررہ بجٹ کم کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایمازون جنگلوں کی حفاظت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس