Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 64 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان 'ایان' نے تباہی مچادی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: عالمی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے لوگ اب بھی بڑے سیلاب سے نمٹ رہے ہیں، ممکنہ طور پر انہیں کئی دنوں تک خطرناک سمندری طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بدترین طوفان ہے۔

حکام نے بتایا کہ صرف فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان کی وجہ سے کم از کم 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، شمالی کیرولینا میں طوفان سے متعلقہ واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے خبردار کیا کہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ،  ریاست فلوریڈا میں ہیں ، جہاں طوفان اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

سی این این کے مطابق ان کے اسٹاف نے دیکھا کہ ہفتے کی صبح مغربی فلوریڈا کے آرکیڈیا میں طوفان کی وجہ سے شہر کے متعدد حصے جھیل کا منظر پیش کر رہے ہیں، جس سے مرکزی سڑک ڈوب گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ متاثرہ فورٹ مائرز میں طوفان سے گاڑیاں اور کئی گھر تباہ ہوگئے ہیں

روئٹرز کے مطابق طوفان بدھ کے روز فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد شہر تباہ کن علاقوں میں تبدیل ہوگئے، جس کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور درخت گرنے کی وجہ سے راستے بلاک ہو گئے تھے جبکہ کئی کھمبوں کو نقصان پہنچا تھا۔

طوفان کی وجہ سے فلوریڈا، ورجینیا اور کرولینا میں 15 لاکھ گھروں اور کاروباری علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی تھی۔

حکام نے بتایا تھا کہ فلوریڈا میں اب بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہیں لیکن اکثر پناہ گاہوں میں یا بجلی کے بغیر ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہےکہ ممکنہ طور پر ایان امریکی تاریخ کے بدترین طوفانوں میں سے ایک ہے، انہوں نے شمالی کیرولینا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

ٹیگس