Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • دو تہائی امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں جمہوریت کا کام تمام ہوچکا

دو تہائی امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں جمہوریت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تازہ پولنگ کے نتائج اور ماہرین کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اب بڑی تعداد میں امریکی عوام کو اپنے ملک کے انتخاباتی نظام پر بھروسہ نہیں رہا۔ پولنگ میں شامل زیادہ تر عوام کا خیال ہے کہ امریکہ میں جمہوریت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

کوئنی پیاک یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی گذشتہ ہفتے کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ دو تہائی امریکی شہری اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ کی جمہوریت کا کام تمام ہے۔

جنوری کے مہینے میں یعنی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک سال بعد ہونے والے ایک سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ صرف بیس فیصد امریکیوں کو اس ملک کے انتخاباتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔

ٹیگس