Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں: جرمنی

جرمنی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے تنازعات کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینابائیربوک نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی کے اقدامات کو مثبت قرار دیا۔  

انہوں نے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہ بات کہی۔

جرمن وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ جرمنی، پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے راستے کو تقویت دینے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے پاکستان اور ہندوستان کو خطے میں سیاسی اور عملی تعاون کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک کا بحران اور تنازع کے حل میں ایک کردار ہوتا ہے تاکہ اس بات کویقینی بنایا جاسکے کہ ہم ایک پرامن دنیا میں رہ رہے ہیں۔

جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ امن کے لیے میری اپیل صرف یورپ اور یوکرین-روس جنگ کے لیے نہیں بلکہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان خطوں کی طرف بھی دیکھیں جہاں تنازعات یاجنگوں کے خطرات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے معاملے پر بھی جرمنی کا ایک کردار اور ذمہ داری ہے، جرمنی خطے میں تنازعات کے پرامن تفصیے کے اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے۔

اینالینابیئربوک نے کہا کہ جرمنی، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعاون بالخصوص افغانستان اور وہاں پر خوراک کی صورت حال میں تعاون کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس