Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • پوری دنیا میں جشن عید میلاد النبی، درود پاک سے فضا معطر

ہندوستان، پاکستان اور بنگلادیش سمیت پوری دنیا میں جشن عید میلاد النبی بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ہندوستان میں مساجد اور مسلم محلوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ پاکستان اور بنگلادیش میں بھی مساجد اور محلوں اور سرکاری عمارتوں کو بہت ہی خوبصورت طریقے سے برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

عید میلاد النبی کے سلسلے میں عاشقان مصطفیٰ نے گلیوں اور بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش میں تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے جبکہ ہندوستان میں مساجد اور مسلم مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں پر بھی خوبصورت روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ہندوستان، پاکستان اور بنگلادیش میں نبی کریم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں، جن میں شریک افراد درود پاک کی تلاوت کر رہے ہیں۔

عید میلاد النبی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس