Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کی جنگ، عالمی نظام کے لئے خطرہ ہے: کینیڈا

کینیڈا کی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ دنیا کے سب سے بڑے اقتصادی چیلنج میں تبدیل ہو رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: کینیڈا کی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ نےو جو کینیڈا کی وزارت خزانہ کی نگراں بھی ہیں، کہا کہ یوکرین کی جنگ عالمی نظام کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ پوری دنیا کی معیشت کو خطرے میں ڈال دیتی ہے جبکہ ایک چھوٹا سا عمل یعنی روس کی پسپائی سے یہ ختم ہو سکتا ہے۔

 کینیڈا کی نائب وزیر اعظم سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کی جنگ سنہ 2023 میں اقتصادی ترقی کی سست روی کی ایک وجہ بن سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بھی دنیا کی معاشی ترقی کو کم کرنے کا باعث سکتا ہے۔

دوسری جانب یورپ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے امریکی اقتصادی ترقی کی شرح متاثر ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا اور مغربی ممالک نے یوکرین جنگ کے آغاز میں امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں اور اس اقدام کا مقصد ماسکو پر شدید دباؤ بنانا تھا۔

ان ممالک کا خیال تھا کہ اس طرح کی پابندیوں سے روس کی کمر ٹوٹ جائے گی اور وہ یوکرین کی جنگ ختم کرنے پر مجبور ہو جائے گا تاہم روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا الٹا اثر ہوا جس کی وجہ سے یورپ میں توانائی کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں اور وہاں معاشی مسائل پیدا ہونے لگے۔

اب صورت حال یہ ہے کہ یورپی ممالک آنے والے موسم سرما کے لیے تیل اور گیس کو ذخیرہ کرنے میں مصروف ہیں جو ان کے لیے ایک مشکل کام بن گیا ہے۔

ٹیگس