Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
  • میکسیکومیں اندھا دھند فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

میکسیکو کے ایک بار پر مسلح حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو کے ایک بار پر نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگیا۔ حملہ آور کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کی گئی تاہم گرفتاری نہ ہو سکی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 6 خواتین شامل ہیں۔

تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی قتل کی واردات کی وجہ بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے جس کی گرفتاری کے بعد قتل کے محرکات کا پتہ چل سکے گا۔

خیال رہے کہ میکسیکو میں بڑی تعداد میں جرائم پیشہ گینگسٹر متحرک ہیں اور اس قسم کے واقعات اکثر گینگ وار کا شاخسانہ ہوتے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں ایک ایسے ہی حملے میں میئر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس