جنوبی کوریا کی سرحدوں کے قریب شمالی کوریا کا تجربہ
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحدوں کے قریب اپنے مختلف ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحدوں کے قریب ہتھیاروں کا تجربہ کرتے ہوئے مغربی ساحل سے توپ کے تقریبا سوگولے اور مشرقی ساحل سے ایک سو پچاس گولے فائر کئے ہیں۔
سیؤل نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے اس تجربے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ توپ کے یہ گولے دونوں ملکوں کے درمیان حائل سمندر میں گرے ہیں۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنوبی کوریا امریکہ کے ساتھ اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں کر رہا ہے جبکہ اس قسم کی فوجی مشقوں پر شمالی کوریا نے ہمیشہ احتجاج کیا ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی اس سال کی یہ فوجی مشقیں جنگ کے لئے ہیں اور اسی بنا پر شمالی کوریا نے اپنے مختلف میزائل تجربات کئے ہیں۔