شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
پریس ذرائع نے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے فوجیوں کی فائرنگ کے جواب میں فائرنگ کر کے جنوبی کوریا کو سخت انتباہ دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے فوجیوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بحری لائن کو عبور کرنے پر شمالی کوریا کے ایک بحری جہاز کی طرف فائرنگ کی ہے۔
جنوبی کوریا کے فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایک تجارتی بحری جہاز نے دونوں ملکوں کے درمیان فرض کی جانے والی بحری لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی جبکہ جنوبی کوریا کے فوجیوں کی فائرنگ کے بعد یہ جہاز واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔ رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایوان صدارت نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیؤل کسی بھی طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر علاقے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگایا ہے۔