Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے قریبی تعلقات سے اسرائیل کی نیند حرام

صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران اور روس کے قریبی تعلقات ہمارے کے پریشان کن ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کی بہتری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپید نے ایران اور روس کے درمیان نزدیکی تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

لایپد نے صیہونی اخبار جیروزلم پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران پر یوکرین کی جنگ میں روس کو ڈرون بھیجنے کا الزام لگایا اور کہا کہ تل ابیب یوکرین جنگ کے حوالے سے اپنے موقف کا جائزہ لینے کے لیے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں اس کا ایک حصہ ایران اور روس کی انتہائی خطرناک قربت ہے۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کو ہم نظر انداز کرسکتے ہیں یا اس کے بارے میں کچھ نہیں کرتے ہیں، لہذا ہمیں جو کرنا ہے وہ یہ ہے ہم روزانہ دوبارہ جائزہ لیں اور رد عمل ظاہر کریں۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب، یوکرین کی صورت حال کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ قریبی مشاورت کرتا ہے۔

پچھلے ہفتے لایپد نے یوکرین کے وزیر خارجہ سے اس ملک میں جنگ کے بارے میں بات کی تھی۔ ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا کہ لایپد نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں کیف کو ہتھیاروں کی مدد کا ذکر نہیں کیا۔

ٹیگس