ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کا ایک اور میچ بارش کی نذر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i413309-ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈ_کپ_کرکٹ_کا_ایک_اور_میچ_بارش_کی_نذر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بائیس کے سپر بارہ کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کا ایک اور میچ بارش کی نذر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بائیس کے سپر بارہ کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بائیس کے سپر بارہ میں جمعے کو دو میچ ہونے تھے۔ پہلا میچ افغانستان اور آئر لینڈ کے درمیان اور دوسرا میچ میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونا طے پایا تھا۔
پہلے سے اعلان شدہ پروگرام کے مطابق یہ دونوں میچ میلبرن میں ہونے تھے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلا میچ جو افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والا تھا، پوری طرح بارش کی نذر ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے اس میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے سپربارہ میں میلبرن میں جمعے کو دوسرا میچ میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان کھیلا جانا ہے۔