فلپائن، شدید سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک
فلپائن میں آنے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 67 افراد ہلاک ہوگئے۔
سحر نیوز/ دنیا: جنوبی فلپائن میں آنے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو اہلکار پہاڑی دیہاتوں میں شہریوں کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
سول دفاع کے آفس نے بتایا کہ داتو اوڈن سِنسوات ٹاؤن کے گاؤں کُسیوئنگ میں رات بھر ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب آنے، چٹان اور درخت گرنے سے 50 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح قریبی ٹاؤن داتو بلاہ سِنسوات کے گاؤں میں برفانی تودا گرنے سے 17 مزید افراد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 افراد اب بھی لاپتا اور 31 زخمی ہیں۔
طوفان نلگائے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں کے بعد کوٹاباٹو کے قریب 9 ٹاؤن کے زیادہ تر دیہات میں سیلاب آیا، 3 لاکھ آبادی کا جزیرہ منڈاناؤ بھی سیلاب کی وجہ سے زیر آب ہے۔
حکومت کے سول دفاع کے سربراہ اور ترجمان نگیوب سنارمبو نے بتایا کہ کافی تعداد میں شہریوں کو حیرت ہوئی کہ سیلابی پانی صبح ہونے سے قبل ہی تیزی سے چڑھا۔