Nov ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ کے باعث کمرشکن مہنگائی سے اسپین میں مظاہرے شروع
    یوکرین جنگ کے باعث کمرشکن مہنگائی سے اسپین میں مظاہرے شروع

اسپین کے عوام روز مرہ کے اخراجات میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ کی سڑکوں پر ہونے والے ایسے ہی ایک مظاہرے میں کئی ہزار لوگوں سے شرکت کی۔ مہنگائی کے خلاف اس مظاہرے کی اپیل اسپین کی لیبر یوینوں نے کی تھی۔ اسپین کی لیبریوینوں نے حکومت اور آجرین سے افراط زر کی اونچی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں معقول اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ دیگر یورپی ملکوں کی طرح اسپین کو جنگ یوکرین کی وجہ سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے اور قوت خرید میں کمی جیسے مسائل کاسامنا ہے۔

ٹیگس