ٹوئٹر پر امریکی صدر کی تنقید
Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ پھیلاتی ہے۔
امریکی شہر شکاگو میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے ایلون مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ایک ایسی کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ بولتی اور پھیلاتی ہے۔
اس سے قبل باخبـر ذرائع نے بتایا تھا کہ ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے ڈائڑیکٹروں سے سالانہ ایک ارب ڈالر بنیادی امور پر خرچ کرنے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے چوالیس ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔