Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • آپ اقوام متحدہ کے سربراہ ہیں یا امریکہ کے ترجمان؟ شمالی کوریا کا گوتریش سے سوال

پیونگ یانگ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو امریکہ کا ترجمان قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش کے گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے، اس بیان کو مسترد کیا ہے کہ جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کی درخواست کی تھی۔
شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم سون گیون نے، منگل کی صبح جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ پیونگ یانگ کی فوجی مشقیں امریکہ کے اشتعال انگیز فوجی اقدامات کے جواب میں اور اپنے ملک کی حفاظت کے لئے کی جاتی ہیں لہذا اقوام متحدہ کے سربراہ کے بیان کو سرے سے مسترد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیونگ یانگ کی فوجی مشقیں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے مقابلے میں ایک حفاظتی اقدام ہے۔ 
انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ایسے بیانات دیکر در اصل امریکی حکومت کے ترجمان کا کردار نبھا رہے ہیں۔ 

ٹیگس