Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • کیا اسرائیل یوکرین کو دفاعی سسٹم دے رہا ہے؟

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کو دفاعی سسٹم نہیں دے سکتے اور اگر ہم نے انہیں دے دیا تو ہمارے ہاتھ خالی ہو جائیں گے۔

 

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ تل ابیب یوکرین کی مدد کے لیے اپنے فضائی دفاعی نظام کے ذخیرے کو خالی نہیں کر سکتا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا ہے کہ تل ابیب کے پاس یوکرین کو فضائی دفاعی سسٹم فراہم کرنے کے لئے پیداواری صلاحیت نہیں ہے۔

روسی چینل "رشا ٹوڈے" کے مطابق بینی گینٹز نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ اگر یہ فیصلہ بھی کر لیا جائے کہ ہم اپنی پالیسی تبدیل کر لیں، تب بھی ہمارے فضائی دفاعی نظام کے ذخیرے کو خالی کرنا ناممکن ہے۔

گزشتہ دنوں صیہونی حکام نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل یوکرین کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔  تاس کے مطابق صیہونی حکومت نے یوکرین کو کسی قسم کی فوجی امداد فراہم نہیں کی ہے اور تنازعات کے نتیجے میں زخمی ہونے والے یوکرینی باشندوں کو طبی امداد فراہم کرنے تک خود کو محدود رکھا ہے۔

ٹیگس