Nov ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق امریکہ میں پچھلے ایک عشرے کے مقابلے میں فلو کے پھیلاو میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچوں اور بوڑھوں کے فلو میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔
سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ بھر کی لیبارٹریوں میں ساڑھے تین ہزار نمونوں کے تجزیوں کے دوران سڑسٹھ فی صد میں ایچ تھری این ٹو قسم کے وائرس کا مشاہدہ کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ہر ایک لاکھ لوگوں میں سے آٹھ افراد کو فلو میں مبتلا ہونے کی وجہ سے استپال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے، سن رسیدہ افراد میں یہ تناسب ہر ایک لاکھ میں اٹھارہ جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں ہر ایک لاکھ میں تیرہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوالیس لاکھ افراد فلو میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے اڑتیس ہزار کو استپال میں داخل کرنا پڑا ہے جبکہ دوہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ٹیگس